10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

آئی ایم ایف سے مزاکرات مکمل


پاکستان

16/Nov/2018

News Viewed 1287 times

آئی ایم ایف سے مزاکرات مکمل

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات،معاشی تخمینہ جات کی ایویلیوایشن کا دورمکمل ہوگیا ہے جس کے تناظر میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام کی شرائط کیلئے ٹیکنیکل مفاہمت کی یاداشت (ٹی ایم یو)اور میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی(ایم ای ایف پی)کے مسودوں کی تیاری پر بھی کام شروع ہوگیا ہے, ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی سطح کے مذاکرات کے اس آخری دور میں پروگرام کے لیے طے ہونیوالی شرائط کی روشنی میں لیٹرآف انٹنٹ(ایل او آئی)کو حتمی شکل دی جائیگی،پروگرام پر اتفاق کی صورت میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور گورنرسٹیٹ بینک طارق باجوہ لیٹر آف انٹنٹ پر دستخط کریںگے۔

آگے بھی پڑھیں:روپیہ1 0.6 مذید سستا،آئی ایم ایف کے سخت اقدامات کے خدشات


آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں60 ارب روپے سے زائدکے ریونیوشارٹ فال، سی پیک کے قرضوں اور ادائیگیوں کے توازن میں بگاڑ پر سمیت چند دیگر شعبوں کے بارے تحفظات کا اظہارکیا ہے۔

متعلقہ خبریں